QR CodeQR Code

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے 27 امیدواروں کی فہرست میں 4 ہندو بھی شامل

25 Jan 2022 20:26

پارٹی کے ریاستی سربراہ شوکت علی نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید ہندو بھائیوں کو ٹکٹ دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں پارٹی نے 4 ہندو امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ پنڈت منموہن جھا غازی آباد کی صاحب آباد سیٹ سے، بھیم سنگھ بالیان مظفر نگر کی بدھانا سیٹ سے، ونود یادو میرٹھ کی ہستینا پور سیٹ سے اور وکاس سریواستو بارہ بنکی کی رام نگر سیٹ سے مجلس اتحاد المسلمین کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کے ریاستی سربراہ شوکت علی نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید ہندو بھائیوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہب کی بنیاد پر ٹکٹ نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ پرست کہا جاتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی وہ پارٹی ہے جو مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975559/اترپردیش-اسمبلی-انتخابات-میں-مجلس-اتحاد-المسلمین-کے-27-امیدواروں-کی-فہرست-4-ہندو-بھی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org