0
Tuesday 25 Jan 2022 20:18

بےگھر پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی فوج کا دھاوا، 1 فلسطینی شہری شہید

بےگھر پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی فوج کا دھاوا، 1 فلسطینی شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے قدس شریف کے ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر حد سے زیادہ آنسو گیس کے استعمال اور فائرنگ سے ایک 57 سالہ فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے آج علی الصبح قدس شریف کے شمال میں واقع قلندیا مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر حد سے زیادہ آنسو گیس فائر کی جس سے 57 سالہ فہمی حمد کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد وہ طبی امداد کے پہنچنے سے قبل ہی شہید ہو گئے۔


فلسطین الیوم کے مطابق اس پناہ گزین کیمپ پر حملہ آور صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد دوسرے فلسطینی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فی الفور رام اللہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں غاصب صیہونی فوجیوں کی آئے روز کی جارحیت سے وجود میں آنے والے شدید تناؤ کے باعث فلسطینی مزاحمتی محاذ نے قدس شریف کے محلے شیخ جراح سمیت جبل صبیح، بیتا اور برقہ میں متوقع صیہونی حملے کے جواب میں تمام مزاحمتی فورسز کو ریڈ الرٹ کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 975563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش