QR CodeQR Code

بےگھر پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی فوج کا دھاوا، 1 فلسطینی شہری شہید

25 Jan 2022 20:18

غاصب صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ قدس میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کر کے آنسو گیس کی شیلنگ اور سیدھی فائرنگ کی جس سے 57 سالہ فہمی حمد شہید اور دسیوں دوسرے فلسطینی زخمی ہو گئے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے قدس شریف کے ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر حد سے زیادہ آنسو گیس کے استعمال اور فائرنگ سے ایک 57 سالہ فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے آج علی الصبح قدس شریف کے شمال میں واقع قلندیا مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر حد سے زیادہ آنسو گیس فائر کی جس سے 57 سالہ فہمی حمد کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد وہ طبی امداد کے پہنچنے سے قبل ہی شہید ہو گئے۔


فلسطین الیوم کے مطابق اس پناہ گزین کیمپ پر حملہ آور صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد دوسرے فلسطینی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فی الفور رام اللہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں غاصب صیہونی فوجیوں کی آئے روز کی جارحیت سے وجود میں آنے والے شدید تناؤ کے باعث فلسطینی مزاحمتی محاذ نے قدس شریف کے محلے شیخ جراح سمیت جبل صبیح، بیتا اور برقہ میں متوقع صیہونی حملے کے جواب میں تمام مزاحمتی فورسز کو ریڈ الرٹ کر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 975563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975563/بےگھر-پناہ-گزینوں-کے-کیمپ-پر-صیہونی-فوج-کا-دھاوا-1-فلسطینی-شہری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org