0
Tuesday 25 Jan 2022 20:51

پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، مظہر سعید کاظمی

پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، مظہر سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام بالخصوص خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم، ملک میں فرقہ واریت کے ذریعے انتشار اور فساد پھیلانے کی مزموم سازش ہے، اس جرم کے مرتکب عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جائے۔ وہ جماعت اہل سنت پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ علامہ کاظمی نے کہا کہ ہمیشہ سے امن کے داعی رہے ہیں، ہمارے اکابرین نے تعمیر و قیام پاکستان میں بے مثال قربانیاں دیں، ہم استحکام پاکستان اور قیام امن میں کوئی دقیقہ فروگذشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ توہین رسالت اور توہین صحابہ و اہل بیت آرڈیننس کو موثر بنایا جائے، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ جمادی الثانی کے آخری عشرہ کو جانشین رسول سیدنا حضرت صدیق اکبر کے یوم وصال کی مناسبت سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میں سیدنا حضرت صدیق اکبر کی سیرت، خدمات اور تعلیمات کے حوالے سے اجتماعات اور سیمینارز منعقد ہوں گے، علامہ کاظمی نے بتایا کہ ملک بھر میں جماعت اہل سنت کی رکنیت سازی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر حاجی احسن الحق فریدی، صوبائی امیر سید خلیل الرحمان شاہ، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، سپریم کونسل کے رکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، دربار حضرت عبدالحکیم کے سجادہ نشین میاں عبدالخالق قادری اور پیر غلام قطب الدین چشتی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 975566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش