QR CodeQR Code

جاری مذاکرات میں روس پرامیدتر جبکہ یورپی ممالک پہلے سے بھی بڑھکر ناامید ہیں، میخائل اولیانوف

25 Jan 2022 22:17

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں ویانا میں روسی نمائندے نے ایران کیعلاوہ جوہری معاہدے (JCPOA) کے دوسرے اراکین کیساتھ امریکہ کے اجلاس کی روئیداد بیان کی ہے


اسلام ٹائمز۔ ویانا میں روسی نمائندے نے ایران کے علاوہ جوہری معاہدے (JCPOA) کے اراکین کے امریکہ کے ساتھ اجلاس کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے اس کا مختصر احوال لکھا ہے۔ میخائل اولیانوف نے سوموار کی سہ پہر ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے علاوہ جوہری معاہدے کے اراکین نے ویانا مذاکرات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے امریکہ کے ساتھ ملاقات کی۔ روسی نمائندے نے لکھا کہ روسی ہمیشہ کی طرح پرامیدتر ہیں اور مغربی شراکتدار ناامیدتر! میخائل اولیانوف نے اپنے پیغام کے آخر میں جاری مذاکرات کی ماہیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا: وہی قدیمی بحث؛ گلاس آدھا خالی ہے یا پر؟


خبر کا کوڈ: 975576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975576/جاری-مذاکرات-میں-روس-پرامیدتر-جبکہ-یورپی-ممالک-پہلے-سے-بھی-بڑھکر-ناامید-ہیں-میخائل-اولیانوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org