QR CodeQR Code

متاثرین شاہو خیل ہنگو کی امداد کی جائے، علامہ حمید امامی

26 Jan 2022 01:03

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سابق صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ شیعہ اپنی مدد آپکے تحت دوبارہ اپنے گاوں کو چلے گئے ہیں، لیکن انتہائی غربت کیوجہ سے گھروں کو آباد کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، چونکہ تمام مکانات ویران پڑے ہیں، حکومت کی طرف سے ایک روپیہ بھی متاثرین کو نہیں ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے سابق صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کے علاقہ شاہو خیل میں شیعہ، سنی اکٹھے رہتے تھے، لیکن 2008ء میں طالبان کی طرف سے اس گاوں پر حملہ اور لشکر کشی ہوئی، جس کے نتیجے میں شیعہ شہریوں کے مکانات، مساجد اور دو امام بارگاہ مکمل طور پر باوردی مواد سے مسمار کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں شیعہ برادری ہجرت کرنے پر مجبور ہوئی۔ جس پر مقامی اہلسنت بھی ناراض تھے، لیکن ڈر کی وجہ سے کچھ بھی نہیں کہ سکتے تھے۔

اب حالات کنٹرول میں ہیں، طالبان کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے، لہذا شیعہ اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ اپنے گاوں کو چلے گئے ہیں، لیکن انتہائی غربت کیوجہ سے گھروں کو آباد کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، چونکہ تمام مکانات ویران پڑے ہیں، حکومت کی طرف سے ایک روپیہ بھی متاثرین کو نہیں ملا ہے، نہ کوئی امید ہے۔ لہذا مخیر حضرات سے دست بستہ التماس ہے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 975591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975591/متاثرین-شاہو-خیل-ہنگو-کی-امداد-جائے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org