QR CodeQR Code

پشاور میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہید، اشتہاری ملزم بھی ہلاک

26 Jan 2022 01:27

ہلاک ہونے والے اشتہاری شخص کے لواحقین نے ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کر دیا اور لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ارمڑ میں اشتہاریوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکار شہید جب کہ کارروائی میں ایک اشتہاری بھی ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آپریشن صبح سویرے کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے اشتہاری شخص کے لواحقین نے ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کر دیا اور لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔
 


خبر کا کوڈ: 975594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975594/پشاور-میں-آپریشن-کے-دوران-پولیس-اہلکار-شہید-اشتہاری-ملزم-بھی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org