0
Wednesday 26 Jan 2022 02:19

وزیراعظم عمران خان کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان پانچ وزرا کے ہمراہ 3 فروری کو تین روزہ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 5 وزرا چین جائیں گے، جس کے لیے عمران خان نے وزرا کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔ وزیراعظم کی اس دورے میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات متوقع ہیں۔ عمران خان نے متعلقہ وزرا کو دورے کے موقع پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت کی کہ یہ اہم دورہ ہے، چین ساتھ جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں اور اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ و معلومات اکٹھی کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 975601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش