0
Wednesday 26 Jan 2022 02:29

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ جرائم اور منشیات اسمگلنگ کے انسداد کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سعودی کابینہ نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ مذکورہ جرائم کے انسداد کے لیے دیگر ممالک سے بھی معاہدے کیے جائیں۔ سعودی عرب کی کابینہ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اراکین نے ملکی وزارتوں اور ایجنسیوں میں نئی بھرتیوں کی بھی مںظوری دی۔ کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران دیگر امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 975603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش