0
Wednesday 26 Jan 2022 07:20

حکومت نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، سراج الحق

عمران خان بھی لندن جائیں گے اور نواز شریف کے ساتھ اکٹھے کرکٹ کھیلیں گے
حکومت نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ حکومت سے نکلے تو خطرناک ہوں گے، عمران خان اپنے دفتر میں بیٹھ کر بھی بائیس کروڑ عوام کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی لندن جائیں گے اور نواز شریف کے ساتھ اکٹھے کرکٹ کھیلیں گے۔ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ستر سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ہر نوالے اور پانی کے قطرے پر ٹیکس لگا دیا ہے، آٹا بھی کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا 3 سال میں ہوا ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 975611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش