QR CodeQR Code

بھارت نے 1989ء سے ابتک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، منیر اکرم

26 Jan 2022 08:14

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ انتہاء پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف کھلی نسل کشی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے 1989ء سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، گیارہ ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی، ایک لاکھ مکان اور اسکول تباہ کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔ انتہاء پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ان ثبوتوں کا نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

دوسری جانب بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارتی جبر و استبداد کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اب تک کی رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے وادی جنت نظیر کشمیر کے کئی علاقے فوجی چھاؤنی میں بدل دیئے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 975612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975612/بھارت-نے-1989ء-سے-ابتک-96-ہزار-کشمیریوں-کو-شہید-کیا-ہے-منیر-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org