0
Wednesday 26 Jan 2022 08:38

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، 1 بیکنگ یونٹ سیل، متعدد مراکز کو جرمانے

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، 1 بیکنگ یونٹ سیل، متعدد مراکز کو جرمانے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں ناقص خوراک کی پروڈکشن و فروخت کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 1 بیکنگ یونٹ سیل جبکہ 12 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ہیں۔ بی ایف اے کی تین الگ الگ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہزار گنجی، جتک اسٹاپ، سریاب روڈ، ائیرپورٹ روڈ اور سمنگلی روڈ میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز چیک کیے۔ معائنہ کے دوران ہزار گنجی میں ناقص پروڈکشن، صفائی و اسٹوریج کی خراب صورتحال اور زنگ آلود مشینری پر 1 بیکنگ پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی و مختلف وجوہات پر 1 بیکنگ یونٹ جبکہ پکوان میں ناقص اجزاء و مضر صحت فوڈ کلرز کے استعمال اور کچن میں گندگی پر 3 ہوٹلوں رحمان ہوٹل، فاروق ہوٹل اور علی پیلس ہوٹل پر جرمانے عائد کیے گئے۔

جتک اسٹاپ میں بھی 3 بیکنگ یونٹس کے خلاف آلودہ بیکنگ ایریا، پروڈکشن میں زائد المعیاد فوڈ کلرز اور پابندی عائد ناقص خوردنی تیل کے استعمال اور 1 ہول سیل ٹریڈر کے خلاف غیر معیاری اور ممنوعہ خوردنی مصنوعات برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ائیرپورٹ روڈ اور سمنگلی روڈ میں موجود مراکز کے معائنہ پر معروف دالان بیکری کے ورکرز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ بیکری میں صفائی کے انتظامات ناکافی جبکہ تیار اشیاء پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری کی تاریخ بھی موجود نہیں تھیں۔ پورٹوس ڈونٹس نامی بیکنگ یونٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، لالاز فوڈ کو استعمال شدہ کوکنگ آئل، نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور زائد المعیاد مصنوعات کی موجودگی، پیسٹریا بیکری کو بھی ایکسپائرڈ بیکنگ آئٹمز رکھنے اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے جبکہ نیو مستونگ کیک فیکٹری کو بیکنگ ایریا میں انتہائی گندگی و اسٹوریج کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 975613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش