0
Wednesday 26 Jan 2022 08:55

کسی جج کو حق نہیں پہنچتا کہ وکلاء کیساتھ ناروا سلوک کرے، بلوچستان بار کونسل

کسی جج کو حق نہیں پہنچتا کہ وکلاء کیساتھ ناروا سلوک کرے، بلوچستان بار کونسل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجیزئی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین، چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں سیشن جج لسبیلہ اور قاضی اوتھل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کے وکلاء سراپا احتجاج ہیں اور وکلاء نے سیشن جج لسبیلہ اور قاضی اوتھل کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے، لیکن تاحال اس کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل وکلاء کے ساتھ ہے۔ کسی بھی جج کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کرے۔ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ وہ بار اور بینچ کے درمیان مثبت کردار کرے۔ کسی کو ناجائز سپورٹ نہ کرے لیکن لسبیلہ بار کے اکثریت وکلاء نے اس بات کی تائید کی ہے کہ دونوں جوڈیشل آفیسران کا وکلاء اور عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ بلوچستان بار کونسل چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔ بلوچستان بار کونسل ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لسبیلہ بار کے وکلاء کے مسائل اور مطالبات کا نوٹس نہیں لیا گیا تو اس احتجاج کو بلوچستان بھر میں وسعت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 975615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش