QR CodeQR Code

لاہور، پولیس نے صحافی کے قاتلوں کی تصاویر حاصل کرلیں

26 Jan 2022 08:56

کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو پیر کے روز گاڑی میں ٹارگٹ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کی جانب سے پولیس کو شوٹرز کی موٹر سائیکلوں کے نمبرز فراہم کئے گئے، جس پر پولیس نے فراہم کردہ نمبرز کی چار موٹر سائیکلوں اور ان کے مالکان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت جاری ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجیز کی مدد سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شوٹرز کی تصاویر حاصل کر لیں۔ کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو پیر کے روز گاڑی میں ٹارگٹ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کی جانب سے پولیس کو شوٹرز کی موٹر سائیکلوں کے نمبرز فراہم کئے گئے، جس پر پولیس نے فراہم کردہ نمبرز کی چار موٹر سائیکلوں اور ان کے مالکان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
 
دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شوٹرز کو ٹریک ڈاؤن کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے اور برانڈرتھ روڈ کے بعد شوٹرز کی کیمروں کی مدد سے انہیں ٹریک کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد قاتلوں کو ٹریس کر لیا جائے گا، اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975616/لاہور-پولیس-نے-صحافی-کے-قاتلوں-کی-تصاویر-حاصل-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org