QR CodeQR Code

لاہور، مولانا خادم حسین نقوی فرودسیہ قبرستان میں سپرد خاک

26 Jan 2022 20:48

مرحوم کی نماز جنازہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المنتظر میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علامہ افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور جامعۃ المنتظر کے دیگر مدرسین، طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا خادم حسین نصف صدی سے درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سینیئر مدرس مولانا خادم حسین نقوی کو لاہور کے فردوسیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المنتظر میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علامہ افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور جامعہ المنتظر کے دیگر مدرسین، طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا خادم حسین نصف صدی سے درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم جامعۃ المنتظر کے طالبعلم تھے، قم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی خوزہ علمیہ میں ہی تدریس کے شعبہ سے منسلک ہوگئے تھے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد ملک کے گوش و کنار میں خدمت دین میں مصروف ہیں۔
 
 


خبر کا کوڈ: 975617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975617/لاہور-مولانا-خادم-حسین-نقوی-فرودسیہ-قبرستان-میں-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org