0
Wednesday 26 Jan 2022 10:33

عمران کے دور حکومت میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی، مریم نواز

عمران کے دور حکومت میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت پر فرد جرم قرار دیتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان میں نہیں آئی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اس دور حکومت میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرانسیپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش