QR CodeQR Code

دشت، سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار جانبحق

26 Jan 2022 11:32

سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 10 سکیورٹی اہلکار جانبحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے بلوچستان کے نواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 سکیورٹی اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں نے تربت کے علاقہ دشت میں واقعہ سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کے بعد دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پانچ گھنٹے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ جس کے دوران متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 975632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975632/دشت-سکیورٹی-فورسز-کے-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-10-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org