QR CodeQR Code

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، دوران واردات ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا

26 Jan 2022 12:16

علی زیر تعمیر پلاٹ پر مزدوری اور چوکیداری کرتا تھا، جب وہ دوپہر کا کھانا لے کر آیا تو 2 ملزم نے لوٹ مار کی کوشش کی، نوجوان کی جیب سے کچھ برآمد نہ ہوا، تو ڈاکؤوں نے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول مزدوری اور چوکیداری کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور شہری کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے علی نامی نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان علی زیر تعمیر پلاٹ پر مزدوری اور چوکیداری کرتا تھا، جب وہ دوپہر کا کھانا لے کر آیا تو 2 ملزم نے لوٹ مار کی کوشش کی، نوجوان کی جیب سے کچھ برآمد نہ ہوا، تو ڈاکؤوں نے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید اسپتال میں کرایا گیا، مقتول نوجوان علی کا آبائی تعلق راجن پور سے تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کورنگی میں ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو واردات کے دوران قتل کر دیا تھا، ملزمان نے مزاحمت پر نوجوان بلال کو بڑے بھائی کے سامنے گولی ماری۔ مقتول کے بھائی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلال فیکٹری سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں واردات ہوئی، ڈکیتی کے دوران بلال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا۔


خبر کا کوڈ: 975647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975647/کراچی-میں-اسٹریٹ-کرمنلز-بے-قابو-دوران-واردات-ایک-اور-نوجوان-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org