0
Wednesday 26 Jan 2022 12:19

ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، عمران خان

ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے برطانیہ میں صحت انشورنس سسٹم نے متاثر کیا تھا لیکن ہمارا منصوبہ اس سے بھی آگے جائے گا، ہمارا صحت کارڈ امیر ملکوں سے آگے نکل گیا ہے، کوئی بھی خاندان نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اسپتالوں سے بھی علاج کرا سکتا ہے، امیر ممالک میں ہیلتھ انشورنس کے لیے پریمیم دینا پڑتا ہے لیکن ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ہم پوری دنیا کے لیے مثال بنیں گے، کہ اصل میں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سربراہان مملکت یہ سمجھتے رہے کہ ملک میں پہلے خوشحالی آئے گی پھر ہم اسے فلاحی ریاست بنائیں گے، لیکن میں اس کے برعکس سمجھتا ہوں، ہم نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی، مدینے کی ریاست میں انسانیت اور احساس تھا، ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز میں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ کو پڑھایا جائے گا۔
 
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امیر غریب سب کے لیے سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت ہو گی، ساڑھے 4 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر لگائے جا رہے ہیں، ایک وقت تھا سرکاری اسپتالوں کا معیار بہترین ہوتا تھا، پھر امیر طبقے نے علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کرانا شروع کیا تو سرکاری اسپتالوں کا معیار گرنے لگا، ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتا رہا اور امیر الگ نظام سے فائدہ اٹھاتا رہا، بیرون ملک علاج کے لیے باریوں کا انتظار ہوتا تھا، پیسہ لوٹنے والے باہر جا کر علاج کراتے ہیں، اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو علاج کی سہولت میسر نہیں آتی، باہر جا کر علاج کرانے والوں کو کیا علم غریبوں پر کیا گزرتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کےخلاف پراپیگنڈا کیا گیا، عثمان بزدار کیخلاف جتنی مہم چلائی گئی میں نے کبھی نہیں دیکھی، جب سروے ہوا تو عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ بن گئے، پچھلا چیف منسٹر ٹوپیاں، ہیٹ پہن کر گھومتا تھا، کھانسی بھی آ جاتی تو بیرون ملک علاج کیلئے چلے جاتے تھے، پورا خاندان باہر بیٹھا ہوتا ہے، انہیں کیا پتہ غریبوں پر کیا گزرتی ہے، عثمان بزدار ڈی جی خان کے قبائلی علاقے سے ہیں، ان علاقوں میں لوگ اسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش