0
Wednesday 26 Jan 2022 12:26

لاہور، انارکلی دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

لاہور، انارکلی دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا وزیر قانون پنجاب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انار کلی دھماکے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے انار کلی واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر انصر مجید نیازی، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژن کے کمشنرز اور آر پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے سیالکوٹ واقعے کے چالان مکمل کرکے پیش کیا جائے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ پانچ  فروری یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنایا جائے،غیر ملکیوں کے سکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں ہونیوالے تقریباً تمام واقعات کے کیسز ٹریس کر لیے گئے ہیں، گزشتہ روز قتل ہونیوالے صحافی کے کیس میں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں دس فروری سے شروع ہونیوالے پی ایس ایل کے ایونٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کو پہلے سے بھی بہترین بنانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 975650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش