0
Wednesday 26 Jan 2022 12:31

لاہور، صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور، صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر قتل ہونیوالے صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافی حسنین شاہ کو اُجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا ہے۔ مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، گرفتار تینوں ملزمان سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ تینوں افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش