QR CodeQR Code

کراچی: رات میں موسم سرد رہنے کا امکان، موسمی امراض میں اضافہ

26 Jan 2022 12:38

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔ شہر کراچی میں خنکی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک کراچی سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 975653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975653/کراچی-رات-میں-موسم-سرد-رہنے-کا-امکان-موسمی-امراض-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org