0
Wednesday 26 Jan 2022 13:00

لاہور، جامعۃ المنتظر کے سینیئر استاد علامہ خادم حسین نقوی انتقال کرگئے

لاہور، جامعۃ المنتظر کے سینیئر استاد علامہ خادم حسین نقوی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ممتاز دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے استاد مولانا خادم حسین نقوی انتقال کر گئے۔ مرحوم عرصہ نصف صدی سے جامعۃ المنتظر میں درس و تدریس کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم مولانا خادم نقوی جامعۃ المنتظر کے طالب علم رہے، قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں ہی تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔ مولانا خادم نقوی مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامعۃ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 975655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش