0
Wednesday 26 Jan 2022 13:56

لاہور، عدالت نے تحریک لبیک کے 17 کارکنوں کو بری کر دیا

لاہور، عدالت نے تحریک لبیک کے 17 کارکنوں کو بری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 17 کارکنوں کو بری کر نے کا حکم دے دیا ہے۔ بری ہونے والے ملزموں میں حافظ سلیم ظہور، احمد محمد اقبال، خادم حسین، اللہ دتہ اور اختر علی سمیت دیگر شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے تحریک لبیک کے وکلاء شہزاد احمد بھٹی اور میاں محسن کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ ملزمان کے خلاف 2021ء میں تھانہ سندر پولیس نے جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 975662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش