QR CodeQR Code

لاہور، رائیونڈ تبلیغی مرکز دھماکہ کیس، سماعت 2 فروری تک ملتوی

26 Jan 2022 14:04

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ عدالت نے مزید مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم محب اللہ ہر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ملزم محب اللہ کیخلاف سی ٹی ڈی نے چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہونیوالے بم دھماکہ کیس پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم محب اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ عدالت نے مزید مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم محب اللہ ہر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ملزم محب اللہ کیخلاف سی ٹی ڈی نے چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔ ملزم محب اللہ ہر رائیونڈ دھماکہ میں معاونت کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف فرانزک شواہد اور فون کالز ریکارڈ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 975663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975663/لاہور-رائیونڈ-تبلیغی-مرکز-دھماکہ-کیس-سماعت-2-فروری-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org