0
Wednesday 26 Jan 2022 15:16

لاہور، صحافی حسنین شاہ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور، صحافی حسنین شاہ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم عامر بٹ کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع ایک شو روم سے خفیہ اطلاعات پر حراست میں لیا۔ اس سے قبل پولیس نے تین اور افراد کو بھی گرفتار کیا تھا، جن کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ اجرتی قاتل ہیں اور تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں عامر بٹ نے قتل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا تھا کہ عامر بٹ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے، تاہم کچھ دیر کے بعد یہ اطلاع موصول ہوگئی کہ عامر بٹ کو لاہور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش