QR CodeQR Code

کوئٹہ، ریلوے اسٹیشن پر 2 خواتین سے 20 کلو چرس برآمد

26 Jan 2022 18:40

اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ منشیات سمیت کراچی جانیوالی بولان ایکسپریس سے روانہ ہو رہی تھیں۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلیا ہے۔ اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شکیلہ مسیح اور عینی ظفر نامی 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ کراچی جانے والی بولان ایکسپریس سے روانہ ہو رہی تھیں۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975702/کوئٹہ-ریلوے-اسٹیشن-پر-2-خواتین-سے-20-کلو-چرس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org