QR CodeQR Code

30 جنوری کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا حق اور باطل کی جنگ ہے، مصطفیٰ کمال

26 Jan 2022 19:47

عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ملک میں خصوصا سندھ میں احساس محرومی بہت زیادہ ہے، دشمن ہمارے مسلک، زبان اور سیاسی وابستگی کی فالٹ لائنز کے ذریعے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 30 جنوری کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا حق اور باطل کی جنگ ہے، جہاں مظلوم عوام اپنے حقوق کی خاطر ظالموں کے سامنے اپنے سینے پیش کریں گے اور میں سب سے آگے رہوں گا، تھر، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بسنے والے سندھی کراچی اور حیدرآباد کی عوام سے بھی زیادہ مظلوم ہیں جن سے بہتری کی امید چھین لی گئی ہے، کراچی سے کشمور تک کوئی بچہ بھوک، کتے کے کٹنے، دواں کی عدم دستیابی سے نہ مرے اس کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، پی ایس پی کراچی سے کشمور تک کے عوام کے وسائل اور اختیارات کی جنگ لڑ رہی ہے، وقت آگیا ہے کہ سندھ بھر سے ایک ہی بات ہو کہ ہمیں اختیارات اور وسائل اپنی گلی محلے کے منتخب نمائندوں کے پاس چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر ٹاؤن یوسی 4 میں 30 جنوری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال اور صدر ڈسٹرکٹ کورنگی نجم مرزا بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی سندھ کے ظالم اور متعصب حکمرانوں کے ظلم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ملک میں خصوصاً سندھ میں احساس محرومی بہت زیادہ ہے، دشمن ہمارے مسلک، زبان اور سیاسی وابستگی کی فالٹ لائنز کے ذریعے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، موجودہ حکمران اپنے متعصبانہ فیصلوں سے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو کالا بلدیاتی قانون واپس لے کر 2001ء کا قانون بحال کرنا ہوگا جس میں بلدیاتی نمائندے آئین کے مطابق زیادہ بااختیار تھے۔


خبر کا کوڈ: 975720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975720/30-جنوری-کا-وزیراعلی-ہاؤس-پر-دھرنا-حق-اور-باطل-کی-جنگ-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org