QR CodeQR Code

بغیر کسی وارننگ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، امین الحق

26 Jan 2022 19:52

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت کرنا چاہتے ہیں، احتجاج کرنا آئینی حق ہے، بلدیاتی قانون کے خلاف عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کررہے تھے، بغیر کسی وارننگ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کرنے پر وفاقی وزیر امین الحق کا ردعمل سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت کرنا چاہتے ہیں، احتجاج کرنا آئینی حق ہے، بلدیاتی قانون کے خلاف عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ امین الحق نے کہا کہ ہم انتہائی پر امن طریقے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے، ریلی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، بغیر وارننگ ریلی پر شدید شیلنگ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 975725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975725/بغیر-کسی-وارننگ-لاٹھی-چارج-اور-آنسو-گیس-کی-شیلنگ-گئی-امین-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org