0
Wednesday 26 Jan 2022 21:23

محض فوٹو شوٹ کیلئے ترنگے کی توہین کی جارہی ہے، عمر عبداللہ

محض فوٹو شوٹ کیلئے ترنگے کی توہین کی جارہی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور مقبوضہ کشمیر سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر میں ترنگا دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا، ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہا۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ پر بدھ کو یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں ساحل بشیر اور سجاد یوسف کی سربراہی میں نے چند مقامی لوگوں کی موجودگی ترنگا لہرایا گیا، جس سے کچھ وقت بعد کی وہاں سے اتارا بھی گیا۔
خبر کا کوڈ : 975740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش