QR CodeQR Code

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، منوج سنہا

26 Jan 2022 21:50

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے رشوت خوری سے صاف انتظامیہ کو یقینی بنایا ہے اور یہاں آج کوئی بھی کام باقاعدہ ٹنڈرنگ کے بغیر نہیں ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں و کشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جموں میں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں بھارت کے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیں۔ کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں و کشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا حصہ بن جائیں اور اپنے مستقبل کو تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اقتصادی حالات صنعتی سرمایہ کاری سے مزید مستحکم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ فروری میں ہم پچیس ہزار کروڑ سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے رشوت خوری سے صاف انتظامیہ کو یقینی بنایا ہے اور یہاں آج کوئی بھی کام باقاعدہ ٹنڈرنگ کے بغیر نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری حکومت نے کورونا ویکسینیشن میں بھی ایک سنگ میل حاصل کیا۔


خبر کا کوڈ: 975741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975741/جموں-کشمیر-امن-ترقی-کی-راہ-پر-گامزن-ہے-منوج-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org