QR CodeQR Code

بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیر اعظم کے مشیر احتساب و داخلہ مقرر

26 Jan 2022 21:58

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد مصدق عباسی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے احتساب و داخلہ مقرر کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب کے سابق ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے احتساب و داخلہ مقرر کر دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد مصدق عباسی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے احتساب و داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ پاکستانی میڈیا پر آنے والی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا تھا ورنہ وزیر اعظم انہیں برطرف کر سکتے تھے۔ وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ شہزاد اکبر نے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منشور کے مطابق ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 975747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975747/بریگیڈیئر-ر-محمد-مصدق-عباسی-وزیر-اعظم-کے-مشیر-احتساب-داخلہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org