0
Wednesday 26 Jan 2022 22:21

ملک بھر میں 101 دھرنوں کا پروگرام، مولانا فضل الرحمان اور لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات

ملک بھر میں 101 دھرنوں کا پروگرام، مولانا فضل الرحمان اور لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور لیاقت بلوچ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کے حالیہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اسلم غوری کے مطابق لیاقت بلوچ اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں بڑھتی مہنگائی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوران ملاقات مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، 2022ء نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کے احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا، نااہل حکمرانوں کے خلاف ملک بھر میں 101 دھرنے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 975749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش