QR CodeQR Code

امارات یمن کیخلاف جارحیت کے باعث امریکہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہے، محمد عبدالسلام

26 Jan 2022 22:32

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے بھی امریکی بیساکھی کی ضرورت ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے امارات کو یمنی عوام کے خلاف جارحیت سے ہاتھ اٹھانے کی نصیحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ یمن پر جارحیت کا مرتکب ہونے والے اتحاد میں شامل امارات جیسے بعض ممالک نہ صرف اپنے اندر موجود سکیورٹی کے بحران سے رنج اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ امریکی بیساکھیوں کے بغیر کھڑے ہونے تک کی سکت بھی نہیں رکھتے اور ہمیشہ امریکی امداد کی بھیک مانگتے رہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یمنی دلدل سے حقیقی انخلاء کے بعد امارات کو امریکہ سے بھیک مانگنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں رہے گی تاہم یمن پر اپنے حملے جاری رکھنے کی صورت میں اسے کوئی حمایت فائدہ دے گی اور نہ اس کی سکیورٹی کی ہی کوئی ضمانت رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 975751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975751/امارات-یمن-کیخلاف-جارحیت-کے-باعث-امریکہ-سے-بھیک-مانگنے-پر-مجبور-ہے-محمد-عبدالسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org