QR CodeQR Code

تربت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد گرفتار

26 Jan 2022 22:58

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975754/تربت-میں-سی-ٹی-ڈی-کا-ا-پریشن-دو-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org