0
Wednesday 26 Jan 2022 22:58

تربت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد گرفتار

تربت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش