0
Thursday 27 Jan 2022 11:40

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث حادثوں میں اضافہ

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث حادثوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب گیس کمپنی اور انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو آگاہی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں گیس لیکج کے باعث ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔ عبدالولی چوک پر واقع ایک گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسیز کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 75 سالہ مختار احمد، 17 سالہ عبدالخالق اور 15 سالہ اسامہ زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش