0
Thursday 27 Jan 2022 12:54

کورونا وبا، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

کورونا وبا، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی، محکمہ صحت حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کہ کراچی میں آج کورونا کیسز  کی مثبت شرح 26.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7،679 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے پچیس مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 272 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے 7 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 975835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش