0
Thursday 27 Jan 2022 13:16

افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے، انتونیوگوتریس

افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے، انتونیوگوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی منجمد جہنم بن چکی ہے۔ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنیوالے ضوابط معطل کیے جائیں اور  عالمی امداد سے پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ ہماری زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئےعالمی برادری،سکیورٹی کونسل کےساتھ کام کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 975838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش