0
Thursday 27 Jan 2022 13:58

ہمارا دھرنا تحریری معاہدے کے بعد ختم ہو گا، حافظ نعیم

ہمارا دھرنا تحریری معاہدے کے بعد ختم ہو گا، حافظ نعیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے، دھرنا اسی وقت ختم ہوگا جب تحریری طور پر معاہدہ ہو گا۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر موجود دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جب ہمارے مطالبات مان لیے جائیں گے اسی وقت دھرنا ختم ہوگا، ہمارے مطالبات واضح ہیں، بلدیاتی نظام کا نیا قانون قبول نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین میئر کو ہونا چاہیے، کچرا اٹھانے کا نظام میئر کےپاس ہونا چاہیے، شہر میں یونین کمیٹیوں کی تعداد بڑھنا چاہیے،کراچی میں فنڈز کی تقسیم کو آبادی اور برابری کی سطح پر ہونا چاہیے، شہر کو آبادی کے تناسب سے فنڈز دیئے جائیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مانگتی ہے، آئین کے مطابق پی ایف سی بھی تو ایوارڈ کرے۔
خبر کا کوڈ : 975845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش