QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز

27 Jan 2022 16:13

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 573 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 286384 نئے کیسز درج ہوئے، جب کہ 306357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975863/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-مزید-2-لاکھ-86-ہزار-سے-زائد-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org