QR CodeQR Code

بھارت میں عدم برداشت اور انسانی حقوق کی صورتحال قابل تشویش ہے، حامد انصاری

27 Jan 2022 16:14

جیمی رسکن نے کہا کہ مذہبی آمریت اور امتیازی سلوک کے معاملے پر ہندوستان میں بہت سارے مسائل ہیں، اسلئے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان مذہبی آزادی، آزادی، تکثیریت، رواداری اور سب کیلئے اختلاف رائے کے احترام کے راستے پر گامزن رہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری اور چار امریکی قانون سازوں نے بدھ کو ہندوستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا کہ بھارت میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں امتیازی سلوک اور تشدد جڑ پکڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز واقعات میں آن لائن اضافہ دیکھا ہے، ان میں مساجد کی توڑ پھوڑ، گرجا گھروں کو جلانا اور فرقہ وارانہ تشدد شامل ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر مارکی نے کہا کہ نے بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں حکومت کے دوران ہند امریکہ سیول نیوکلیئر معاہدے کی بھی مخالفت کی تھی۔ مارکی نے یہ بیان انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام ایک پینل مباحثے میں دیا۔ ہندوستان سے ڈیجیٹل طور پر اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے بھی ہندو قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ حامد انصاری نے الزام لگایا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے ایسے رجحانات اور طریقوں کے ظہور کا تجربہ کیا ہے جو شہری قوم پرستی کے اچھی طرح سے قائم نظریے کو متنازعہ بناتے ہیں اور ثقافتی قوم پرستی کے ایک نئے اور خیالی رجحان کو فروغ دیتے ہیں، وہ شہریوں کو ان کے مذہب کی بنیاد پر الگ کرنے کی کوشش کرتی ہے، عدم برداشت کو ہوا دیتی ہے اور بدامنی اور عدم تحفظ کو فروغ دیتی ہے۔

تین ممبران پارلیمنٹ جم میک گورن، اینڈی لیون اور جیمی رسکن نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ جیمی رسکن نے کہا کہ مذہبی آمریت اور امتیازی سلوک کے معاملے پر ہندوستان میں بہت سارے مسائل ہیں، اس لئے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان مذہبی آزادی، آزادی، تکثیریت، رواداری اور سب کے لئے اختلاف رائے کے احترام کے راستے پر گامزن رہے۔ اینڈی لیون نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تباہی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مذہبی قوم پرستی کا عروج دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 2014ء سے ڈیموکریسی انڈیکس میں 27 سے 53ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جم میک گورن اس کے شریک چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان کے انسانی حقوق کے کمیشن ٹام لینٹوس نے کئی انتباہی نشانات درج کیے ہیں جو ہندوستان میں انسانی حقوق کے ’’خطرناک زوال‘‘ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ادھر بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975867/بھارت-میں-عدم-برداشت-اور-انسانی-حقوق-کی-صورتحال-قابل-تشویش-ہے-حامد-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org