QR CodeQR Code

کوئٹہ، سول سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی

27 Jan 2022 17:20

سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کیجانب سے الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر آج سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ ملازمین نے سول سیکرٹریٹ میں ریلی نکالی اور چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر آج سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔ جسکی وجہ سے سول سیکرٹریٹ مکمل طور پر بند رہا۔ ملازمین نے سول سیکرٹریٹ میں ریلی نکالی اور چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ ملازمین گذشتہ ایک ماہ سے ٹوکن احتجاج پر تھے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر آج سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالخالق زہری نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہم سائلین کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلے دو مہینے سے ٹوکن احتجاج پر تھے۔ محکمہ نظم و نسق اور چیف سیکرٹری الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔ تاہم الاؤنس کی فائل وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے روک رکھا ہے۔ صدر سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالخالق زہری نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی پر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شدت لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 975877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975877/کوئٹہ-سول-سیکرٹریٹ-میں-سرکاری-ملازمین-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org