QR CodeQR Code

لین دین کے تنازع پر صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا، مرکزی ملزم کا اعتراف

27 Jan 2022 18:58

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بٹ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ لین دین کے تنازع پر اجرتی قاتلوں سے صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنیوالے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہوئے، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار عامر بٹ نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بٹ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ لین دین کے تنازع پر اجرتی قاتلوں سے صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنیوالے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہوئے، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کو گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر شوروم سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 975885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975885/لین-دین-کے-تنازع-پر-صحافی-حسنین-شاہ-کو-قتل-کروایا-مرکزی-ملزم-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org