QR CodeQR Code

اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج، اینٹی رائیٹ فورس کو مزید نفری دیدی گئی

27 Jan 2022 20:09

لاہور پولیس اینٹی رائیٹ فورس میں مزید 180 اہلکاروں کو شامل کرے گی۔ اس وقت اینٹی رائیٹ فورس میں 1500 اہلکار شامل ہیں۔ اینٹی رائیٹ فورس میں پنجاب کانسٹیبلری سے آنے والے اہلکاروں تعینات کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے اپوزیشن کے ممکنہ احتجاجی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے اینٹی رائیٹ فورس کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور پولیس اینٹی رائیٹ فورس میں مزید 180 اہلکاروں کو شامل کرے گی۔ اس وقت اینٹی رائیٹ فورس میں 1500 اہلکار شامل ہیں۔ اینٹی رائیٹ فورس میں پنجاب کانسٹیبلری سے آنے والے اہلکاروں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کو اپوزیشن کے مارچ کو روکنے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے جبکہ تحریک لبیک کے مارچ میں ہونیوالی کوتاہیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975890/اپوزیشن-کا-ممکنہ-احتجاج-اینٹی-رائیٹ-فورس-کو-مزید-نفری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org