QR CodeQR Code

عالمی تبلیغی جماعت کا منگھو پیر میں کراچی کے تین روزہ اجتماع کا باقائدہ آغاز ہوگیا

27 Jan 2022 23:07

منتظمین کے مطابق اجتماع گاہ میں ایک ہزار سے زائد ٹینٹ لگائے گئے ہیں جن کے ساتھ نمبرز اور علاقائی ناموں کی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شرکا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 120 ایکٹر سے زائد رقبے پر مشتمل اجتماع گاہ منگھو پیر یوسی 4 مائی گاڑی سے شروع ہوکر اورنگی ٹاؤن گلشن بہار تک پھیلی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی جماعت کا منگھوپیر میں کراچی کے تین روزہ اجتماع کا باقائدہ آغاز جمعرات کو نماز عصر سے ہوگیا ہے، اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں، اجتماع  سے پہلے روز جماعت کے بزرگ حاجی حشمت اور مولانا احمد بٹلہ نے  بعد نماز عصر اور مغرب خطاب کیا جبکہ دوسرے روز (جمعہ) جماعت کے بزرگ نعیم شاہ، مولانا عبادللہ، ڈاکٹر روح اللہ اور ضیا الحق کا خطاب متوقع ہے۔ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق بیک وقت 5 ہزار سے زائد افراد کے وضو کرنے کے لئے 20 سے 30 مقامات پر وضو خانے بنائے گئے ہیں، ہزاروں رضا کار سیکورٹی انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شرکا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 120 ایکٹر سے زائد رقبے پر مشتمل اجتماع گاہ منگھو پیر یوسی 4 مائی گاڑی سے شروع ہوکر اورنگی ٹاؤن گلشن بہار تک پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں شرکاء تک بیانات کی آواز پہنچانے لے لئے ہزاروں لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں اسٹینڈ بائی جنریٹر بھی رکھا گیا ہے۔ اجتماع گاہ میں شرکاء کی رہنمائی کے لئے بڑے بڑے نقشے آویزاں کئے گئے ہیں جس کے ذرئعے کوئی بھی شخص بآسانی اپنے حلقے تک پہنچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اجتماع گاہ کا اندونی نظام سنبھالنے کے لئے تبلیغی جماعت سے وابستہ ہزاروں رضاکاروں کی جانب سے 3 شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے کی تیاری کی گئی ہے۔ اجتماع گاہ میں ایک ہزار سے زائد ٹینٹ لگائے گئے ہیں جن کے ساتھ نمبرز اور علاقائی ناموں کی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص اپنے علاقے کے حلقے میں جا سکتا ہے۔ اجتماع گاہ کے اطراف میں دھول مٹی سے بچاؤ کی وجہ سے مخصوص قسم کا گھاس ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے جس کو بچھانے کی وجہ سے دھول مٹی سے بچا جاسکتا ہے۔ اجتماع گاہ کے اطرافی حصوں میں کنویں بھی موجود ہیں جن کو ہر سال اجتماع سے قبل دوبارہ بورنگ کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے پانی کی قلت پر قابو پایا جاتا ہے جبکہ اطراف میں موجود ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کے ٹینکرز منگوائے جاتے ہیں۔ اجتماع گاہ میں واٹر بورڈ اور ڈی ایم سیز کی سیوریج کی گاڑیاں بھی سیوریج کی نکاسی کے لئے گاڑیاں بھی سروسز فراہم کررہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975921/عالمی-تبلیغی-جماعت-کا-منگھو-پیر-میں-کراچی-کے-تین-روزہ-اجتماع-باقائدہ-آغاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org