QR CodeQR Code

کراچی، جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاﺅس پر مظاہرین پر تشدد کی مذمت

27 Jan 2022 23:24

اپنے مذمتی بیان میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے، مگر طاقت کے غلط استعمال سے بدترین تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ فسطائیت و آمرانہ طرز حکومت کی نشاندہی کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف وزیراعلیٰ ہاﺅس پر احتجاج پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے، مگر طاقت کے غلط استعمال سے بدترین تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ فسطائیت و آمرانہ طرز حکومت کی نشاندہی کرتا ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ سندھ حکومت کسی بھی احتجاج پر تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ م حل کرے۔ محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 975925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975925/کراچی-جماعت-اسلامی-کا-وزیراعلی-ہاﺅس-پر-مظاہرین-تشدد-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org