QR CodeQR Code

کیچ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید

27 Jan 2022 23:29

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 975928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975928/کیچ-میں-فورسز-کی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-10-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org