0
Thursday 27 Jan 2022 23:31

متحدہ کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا، محمد شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

متحدہ کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا، محمد شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جاں بحق کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ شاہرہ پاکستان پر ادا کی گئی۔ بعد ازاں محمد اسلم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، جس میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ (ن)، اے این پی و دیگر سیاسی جماعتوں کے وفد اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ و دیگر نے محمد اسلم کے گھر جاکر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 975930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش