QR CodeQR Code

بیدار اور باشعور قومیں ہی مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

27 Jan 2022 23:39

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبليو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آغا منور حسین جعفری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی بلوچستان کے تنظیمی دورے کے دوسرے دن ضلع نصیر آباد پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبليو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آغا منور حسین جعفری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی بلوچستان کے تنظیمی دورے کے دوسرے دن ضلع نصیر آباد پہنچے تو ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ، ضلعی سیکرٹری ایمپلائز ونگ قاسم علی شاہ، حاجی ہدایت اللہ گورشانی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وہی قومیں مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہیں، جو بیدار اور باشعور ہوں اور ان میں مضبوط تنظيم ہو، کیونکہ "فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔" علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت ہے، اس موقع پر آغا منور جعفری نے کہا کہ ایمپلائز ونگ ہر تنظيم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کے مختلف طبقات کے لئے جامع لائحہ عمل دے کر ان کی رہنمائی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975931/بیدار-اور-باشعور-قومیں-ہی-مشکل-حالات-کا-بہتر-مقابلہ-کرسکتی-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org